ویڈیو: اننت ناگ میں ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی ملازم لقمہ اجل
دوسرا زخمی ،گاندربل میں صف ماتم کی لہر بچھ گئی
سرینگر/14ستمبر: گاندربل کا بجلی ملازم اننت ناگ میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیاجبکہ ایک اور ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ اسلام آباد کے چیوہ نامی گاؤں میں آج اُس وقت ایک بجلی ملازم لقمہ اجل بن گیا جب وہ چیوہ میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کررہا تھا۔ 29برس کا پرویز احمد ماگرے ولد غلام حسن ماگرے ساکنہ کنگن گاندربل ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہوکر موقے پر ہی ازجان ہوا۔اس دوران ایک اور ملازم جھلس کر زخمی ہوا ہے جس کی شناخت عامر احمد ساکنہ کنگن کے بطور ہوئی ہے ۔ اس واقع سے علاقہ میں غم و اندوہ لی لہر دوڑ گئی ۔
Comments are closed.