ووٹنگ کی شفافیت برقرار رکھنے کے لئے میری گرفتاری چھوٹی سی قیمت: نواز
ووٹنگ کی شفافیت برقرار رکھنے کے لئے میری گرفتاری چھوٹی سی قیمت: نواز
لاہور، 14 جولائی : بدعنوانی کے معاملے میں بیٹی مریم نواز کے ساتھ گرفتار پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جمعہ کو اپنی گرفتاری کو پولنگ کی شفافیت کو بچائے رکھنے کے لئے چھوٹی سی قیمت قرار دیا۔
نواز شریف نے کہا’’مجھے اس بات کی خبر ہے کہ مجھے جیل بھیجا جائے گا، لیکن پاکستان میں ووٹ کی شفافیت کو بچائے رکھنے کے عظیم مشن کے لئے یہ بہت چھوٹی قیمت ہے‘‘۔
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان نے نواز شریف کی ‘مجرم ‘ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی حمایت کے مستحق نہیں ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے گذشتہ ہفتے لندن کےا یوین فیلڈ میں 4 فلیٹ کے معاملے میں نواز شریف کو 10 سال اور اور ان کی بیٹی محترمہ مریم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت نواز شریف اور ان کی بیٹی لندن میں تھے۔ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم کو قومی احتساب بیورو (نیب)نے جمعہ کی رات پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی یہاں علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا۔
رائٹر،
Comments are closed.