وسطی کشمیر کے بڈگام میں گرینیڈ حملہ، 3 سی آر پی ایف اور ایک ریاستی پولیس اہلکار زخمی

سرینگر//وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں پیر کے روز جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے ایک گرینیڈ حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے تین اور جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے پیر کی سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں سی آر پی ایف اور ریاستی پولیس کی مشترکہ پارٹی کو نشانہ بناکر ایک گرینیڈ پھینکا جو زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔
انہوں نے بتایا ’اس گرینیڈ حملے میں سی آر پی ایف کے تین اور ریاستی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے (یو ا ین آئی)

Comments are closed.