نئی دہلی، 15 اگست: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو 72 ویں یوم آزادی پر لال قلعہ کی فصیل پر قوم پرچم لہرایا۔ اس کے ساتھ ہی ترنگے کو 21 توپوں سے سلامی دی گئی۔
اس موقع پر کئی مرکزی وزیر، الگ الگ سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈرز اور کئی معزز شخصیت اور بڑی تعدادمیں دیگر لوگ موجود تھے۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔راج گھاٹ پہنچنے سے پہلے انہوں نے ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو یوم آزادی کی نیک خواہشات پیش کی۔ انہوں نے لکھا’’یوم آزادی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات، جے ہند‘‘۔
یو این آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Comments are closed.