وزیراعلی یوگی نے 91بیمار افراد کو مالی امداد فراہم کی

وزیراعلی یوگی نے 91بیمار افراد کو مالی امداد فراہم کی

لکھنؤ،24 جولائی : اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے شدید مختلف بیماریوں میں ملوث مختلف اضلاع کے 91 افراد کو ایک کروڑ 21 لاکھ 94 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی۔
یہ اطلاع دیتے ہوئے ریاستی سرکار کے ترجمان نے بتایا کہ فیضیاب ہونے والوں میں فیض آباد کی محترمہ گیندا دیوی، شری وستی کے عبدالسلام اور میرٹھ کی سواتی سینی وغیر ہ شامل ہیں۔ مالی امداد پانے والوں میں بیشتر افراد کینسر، امراض قلب ، گردہ اور جگر سے متعلق بیماریوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نےبتایاکہ مالی امداد وزیراعلی وویکادھین فنڈ سے دی گئی ہے۔
یو این آئی۔

Comments are closed.