وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کروناوائرس سے ڈرنے کی ضرور ت نہیں
لوگ اس ضمن میں افواہوں پر کان نہ دھریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ نریندر مودی
سرینگر/07مارچ/: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کروناوائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ کھانسے یا چھینکتے وقت اپنے منہ کو ڈھانپ لینا چاہئے تاکہ ڈراب لٹ دوسروںتک نہ پہنچ پائے ۔ اور اس سلسلے میں پھیلائی جارہی افواہوں سے بچیں ۔ نمستے کرکے لوگوںکو رخصت کرنا چاہئے ۔باہیں پھلاکر گلے لگانے اور مصافہ کرنے کی بھی ضرور ت نہیں ہے ۔ خودسے ڈاکٹر نہ بنیں بلکہ ڈاکٹر کے مشورے پر ہی چلیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیامانیٹرنگ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ کروناوائرس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس سے مقابلہ کیلئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ باہیں پھیلاکر گلے ملنے کے بجائے ایک دوسرے کو نمستے کہہ کر ہی الوداع کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پوری دنیاکو پریشان کرنے والے وبائی وائرس کے بارے میں وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے لوگوںسے کہا ہے کہ وہ کروناوائرس سے نہ ڈریں بلکہ اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ مودی نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ چھینکنے اور کھانسنے کے دوران اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں تاکہ کھانسنے والے کے منہ اور ناک سے نکلنے والے ڈراپ لٹس دوسروں پر نہ پڑے اور کوئی دوسرا شخص بیماری کی زدمیں نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاوجہ منہ ، ناک اور آنکھ سے نہ چھیڑیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کروناوائرس نے اگرچہ پوری دنیا میں دہشت مچادی ہے تاہم بھارت اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔وزیر اعظم نے نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ کروناوائرس سے ڈرنا نہیں چاہئے بلکہ اس کا مقابلہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے اجتماعات میں شرکت نہ کریں ۔ لوگوں سے دوری بنائی رکھیں۔ ایک دوسرے کو بائیں پھیلاکر گلنے لگانے اور مصافہ کرنے کے بجائے صرف نمستے کرکے ایک دوسرے کو رُخصت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں نمستے کی اہمیت پھر سے اُجاگر ہورہی ہے اسلئے ہمیںاس موقعے کا فائدہ اُٹھاکر نمستے کی کوعام کرنا چاہئے ۔انہوںنے کہا کہ کروناوائرس کے بارے میں پھیلائی جارہی افواہوں پر کان نہ دھریںاور ناہی خود سے علاج شروع کریں بلکہ اپنے ڈاکٹر سے ملک کر ان سے صلاح و مشورہ کریں۔
Comments are closed.