وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے پاس جدید قسم کی سنیپئر رائفلیں موجود ہے

رات کے دوران دیکھنے کے آلات بھی جنگجوؤں نے حاصل کئے ہیں۔ آئی جی کشمیر نے پولیس ہیڈ کواٹر کو تحریری طورپر آگاہ کیا

سرینگر؍28اکتوبر// جے کے این ایس؍ وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے پاس جدید قسم کی سنیپر رائفلیں اور رات کے دوران دیکھنے کے آلات موجود ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئی جی کشمیر نے اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کواٹر کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں فوری طورپر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق نجی نیوز چینل نے سیکورٹی ایجنسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میں سرگرم عسکریت پسندوں کے پاس امریکی ساخت کی سنیپر رائفلیں اور رات کے دوران دیکھنے کے آلات موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترال اور نوگام میں عسکریت پسندوں نے دور سے ہی سنیپر رائفل سے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس جدید قسم کا سازو سامان ہونے کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق جنگجو رات کے دوران جدید قسم کے آلات کے ذریعے دور سے ہی فورسز کیمپوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور پھر سنیپر رائفل سے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ پولیس کے ایک سینئر آفیسرکے مطابق اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس امریکی ساخت کی ایم 6رائفل موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ عسکریت پسند رات کے دوران سنیپر رائفل پر ’’این وی جی ‘‘ نامی آلات نصب کرتے ہیں جسے رات کے دوران بھی اچھی طرح سے دیکھاجا سکتا ہے اور پھر فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی جی کشمیر ایس پی پانی نے اس سلسلے میں پولیس ہیڈ کواٹر کو تحریری طورپر آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس اور فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ فورسز کیمپوں اور پولیس اسٹیشنوں میں تعینات اہلکاروں کو رات کے دوران مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں اور بغیر اجازت کے کیمپوں سے باہر نہ آنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

Comments are closed.