وادی سرمئی بادلوں کی لپیٹ میں،مختلف علاقوں میں بارش

سرینگر: وادی کشمیر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سرمئی بادلوں کی لپیٹ میں آگئی جس دوران صبح صادق ہونے کے ساتھ ہی کہیں ہلکی تو کہیں تیز ہوائیں چلیں جبکہ بادل بھی برسے.

ہلکی اور تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ بارش سے جہاں درجہ حرارت میں نمایاں گرائوٹ ریکارڈ کی جارہی ہے ،وہیں وادی میں علی الصبح سرمائی بادلوں اور ان سے برستی ہلکی اور تیز بارش نے موسم کے ساتھ ساتھ موڈ بھی خوشگوار بنا دیئے۔

اہلیان وادی ہفتہ کی صبح جب نیند سے بیدار ہوئے ،تو ٹھنڈ سے بھرپور موسم نے اُنکے دن کا استقبال کیا .دن چڑھنے کے ساتھ ساتھ شمال و جنوب میں ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ،جو محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہے گا.

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز وادی کا مطلع ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو دن بھر مطلع ابر وآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران بیشتر علاقوں میں بارش ہونے کا بھی امکان ہے ،جو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہے گا .

Comments are closed.