نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس(ایمس)میں داخل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت نازک ہے اورانھیں حیات بخش نظام (لائف سپورٹ سسٹم ) پر رکھاگیاہے ۔
ایمس کی طرف سے بدھ کی رات جاری بلیٹن میں کہاگیا،’’سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپئی گزشتہ 9ہفتہ سے ایمس میں داخل ہیں ۔بدقسمتی سے پچھلے 24گھنٹوں کے دوران انکی حالت خراب ہوگئی ہے ۔انکی حالت نازک ہے اور انھیں حیات بخش نظام پر رکھاگیاہے ۔‘‘
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی آج دیر شام انھیں دیکھنے کے لئے ایمس پہنچے تھے اور انکا علاج کررہے ڈاکٹروں سے انکی صحت کے بارے میں دریافت کیاتھا۔صحت اور خاندانی بہبودکے مرکزی وزیر جے پی نڈا بھی اس موقع پر موجودتھے ۔
ٹیکسٹائلز کی وزیر اسمرتی ایرانی بھی اسپتال میں مسٹر واجپئی کی عیادت کی ۔دوروز قبل مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی مسٹر واجپئی کی عیادت کےلئے ایمس گئے تھے ۔
یواین آئی
Read more at http://www.uniurdu.com/vajpayee-health/national/news/1321144.html#1X3iruHkht97yftK.99
Comments are closed.