نئی دہلی ،16اگست : سابق وزیرا عظم اٹل بہاری واجپئی کی آخری رسوم راج گھاٹ کے نزدیک جمعہ کو اداکی جائیں گی ۔بی جے پی صدر امت شاہ نے جمعرات کو یہ اعلان کیا۔
انکی یادگارکو راشٹریہ اسمرتی استھل کے نام سے جاناجائیگا۔
مسٹر شاہ نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ انکے جسد خاکی کو جمعرات کی شب ساڑھے نو بجے انکی رہائش گاہ پر رکھاجائیگا تاکہ انکے چاہنے والے ،پارٹی کے کارکنان اور سرکردہ شخصیات انھیں خراج عقیدت پیش کرسکیں ۔
انکے جسد خاکی کو جمعہ کے روز صبح 9بجے دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جےپی ہیڈکوارٹرپر رکھاجائیگا اس کے بعد دوپہر ایک بجے انکا آخری سفرشروع ہوگا۔
مسٹر شاہ نے کہاکہ انکی آخری رسوم راشٹریہ اسمرتی استھل پر شام چار بجے اداکی جائیں گی ۔
جاری ۔یواین آئی
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Prev Post
Next Post
Comments are closed.