نیشنل کانفرنس کے بعد پی ڈی پی کا انتخابی عمل میں حصہ نہ لینے کا اعلان
سرینگر: نیشنل کانفرنس کے بعد ریاست کی دوسری بڑی علاقائی پارٹی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) نے بھی بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا .
یہ اعلان پارٹی صدر محبوبہ مفتی نے کور گروپ میٹنگ کے بعد کیا .انہوں نے پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کو 35اے معاملے کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں کئی خدشات پیدا ہوگئے ہیں .
تاہم پارٹی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پنچایتی وبلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے فیصلے کا ازسرنو جائزہ لے .
یاد رہے کہ اس سے قبل نیشنل کانفرنس نے بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا .پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جب حکومت ہند دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے معاملے پر اپنا موقف واضح نہیں کرتی ،جب تک پارٹی کسی بھی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے خواہ وہ پارلیمانی یا اسمبلی انتخابات ہو.
Comments are closed.