نیشنل کانفرنس کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر داخلہ سے ملاقی

وادی کی موجودہ تشویشناک صورتحال کے بارے میں میمورنڈم پیش

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں مرکزی وزیر داخلہ شری راج ناتھ کیساتھ ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پارٹی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کررہے تھے جبکہ اُن کے ہمراہ معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سٹیٹ سکریٹری سکینہ ایتو، سینئر لیڈران و ایم ایل اے اوڑی محمد شفیع اوڑی، ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل، ترجمانِ اعلیٰ آغا سید روح اللہ مہدی ایم ایل اے بڈگام، جنوبی زون صدر و ایم ایل اے سوناواری محمد اکبر لون،سابق وزیر قانون میر سیف اللہ اور تنویر صادق بھی تھے۔

وفد نے وزیر داخلہ کو وادی کی موجودہ سیاسی، سیکورٹی ،امن و قانون اورانسانی حقوق کی پامالیوں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اور اس بارے میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔

Comments are closed.