نیشنل ایجوکیشن ڈے کے موقعے پر ناظم تعلیم کشمیر نے سکولوں میں ہفتہ بھرکی اندراج مہم چلانے کا کیا اعلان شرح خواندگی میں اضافہ کئے جانے پر دیا زور

سری نگر/11؍نومبر2018 ء ؁
کشمیر ڈویژن کے سکولوں میں 11سے 17 ؍نومبر تک بچوں کی اندراج مہم چلانے کا قومی یوم تعلیم کے موقعے پر ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کہا ہے کہ ہماری ریاست کے طالب علم مختلف میدانوں میں دوسری ریاستوں کے مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے اہل ہیں۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ اُن کی صلاحیتوں کو نکھار کراُنہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے کے اہل بنایا جائے۔
ٍ اُنہوں نے کہا کہ ریاست میں شرح خواندگی میں اضافہ کرکے تعلیمی سیکٹر کی نمایاں ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جارہا ہے۔ ناظم تعلیم نے ان حصولیابیوں کی خاطر اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلاب کو ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے نقش قدم پر چلنا چاہیئے۔
اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر ایتو نے تعلیمی زون رعناواری میں نیشنل ایجوکیشن ڈے کے موقعے پر ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر اورنوکرتی فاؤنڈیشن نئی دہلی کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ڈویژنل سطح کی تقریب پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ تقریب پر نامور صحافی وجاہت قاضی اور نوکرتی فاؤنڈیشن کے صدر راجیو کمارنے مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے شرکت کی ۔
اس موقعہ پر وجاہت قاضی نے کہا کہ ہماری ریاست کے طالب علم خداداد صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اُن میں ایسی صلاحیتیں موجود ہیں جن کو صرف تراشنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
نوکرتی فاؤنڈیشن کے صدر راجیو کمار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بائزمڈل سکول کاٹھی دروازہ کو اپنا تے وقت یہ وعدہ کیا تھا کہ سکول کو کمپیوٹر لیب اور سپورٹس kitsفراہم کئے جائیں گے جس کو آج ہم نے نیشنل ایجوکیشن ڈے کے موقعے پر عملی جامہ پہنایا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں کمپیوٹر کی تعلیم از حد ضروری ہے اور ہم کمپیوٹر تعلیم کی افادیت کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی اہمیت کو بھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر طلاب کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں تو اُن کی کی مجموعی شخصیت میں مزید نکھار آسکتا ہے۔ راجیو کمار نے کہا کہ نوکرتی فاؤنڈیشن نئی دہلی اِسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل سرگرمیوں میں بھی رواں دواں دیکھنا چاہتی ہے تاکہ مضبوط قوم کی تعمیر یقینی بنائی جاسکے۔ ریب سے قبل وکرتی فاؤ ڈیش ئی دہلی کی طرف سے بائز مڈل سکول کاٹھی دروازہ کوفراہم کئے گئے کمپیوٹرس کا اظم تعلیم کشمیر ے وکرتی فاؤ ڈیش کے صدر راجیو کمار ، ج رل سیکریٹری آصف بی خا ، سی ای او سری گرمدثر کلیم فاضلی ، زو ل ایجوکیش آفیسر رع اواری شائستہ مسرت اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسرا کے ہمراہ باضابطہ طور افتتاح کیا ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں ے استقبالیہ غمہ پیش کرکے داد تحسی حاصل کی ۔
تقریب کے آغاز میں چیف ایجوکیش آفیسر سری گر مدثر کلیم فاضلی ے مہما وں کا استقبال کیا جبکہ زو ل ایجوکیش آفیسر رع اواری شائستہ مسرت ے آخر پر مہما وں کاشکریہ ادا کیا۔
واضح رہے یش ل ایجوکیش ڈے کے موقعے پرڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیش کشمیر کے اہتمام سے پوری وادی کے متعدد سکولوں میں تقریبات کا ا عقاد کیا گیا ج میں طلاب ، اساتذہ، والدے اور ماہری تعلیم ے حصہ لیا۔ تقریبات کے دورا شرکاء ے ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور امورماہر تعلیم مولا ا ابوالکلام آزادکی تعلیم کے تئیں خدمات کو یاد کیا اور اُ کے قش قدم پر چل کر اُ ہیں تعلیم کے میدا میں رول ماڈل کے طور اپ ائے جا ے کی ضرورت کو اُجاگر کیا

Comments are closed.