نوشہرہ سیکٹر میں زیرِ زمین بارودی سرنگ کا زور دار دھماکہ

لفٹنٹ کرنل سمیت 2اہلکار شدید طورپر زخمی ، اسپتال میں حالت نازک

جموں:نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بارودی سرنگ کے دھماکہ میں لفٹنٹ کرنل سمیت 2اہلکار زخمی ہوئے جنہیں نازک حالت میں فوجی اسپتال اُدھم پور منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی اہلکار معمول کے مطابق پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک اہلکار کا پاوں زیرِ زمین سرنگ پر پڑا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔

نوشہرہ راجوری میں حد متارکہ کے نزدیک اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب زیرِ زمین بارودی سرنگ زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئیں جس کے نتیجے میں لفٹنٹ کرنل اور اُس کا ساتھی شدید طورپر زخمی ہوا۔ لفٹنٹ کرنل کی شناخت امیش بڈولہ کے بطور ہوئی ہے جبکہ دوسرا زخمی حولدار ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ دونوں زخمیوںکو نازک حالت میں فوجی اسپتال اُدھم پور منتقل کیا گیا۔ دفاعی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ نوشہرہ سیکٹر میں حادثاتی طورپر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں لفٹنٹ کرنل سمیت دو اہلکار مضروب ہوئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments are closed.