سرینگر: جمعہ نماز کے بعد سرحدی ضلع کپوارہ سمیت کئی علاقوں میں تشدد بھڑک اٹھنے کی اطلاعات ہیں .
رپورٹس کے مطابق جمعہ نماز کے بعد کپوارہ بشمول ٹکی پورہ جو کہ جاں بحق حزب کمانڈر ڈاکٹر منان وانی کا آبائی گائوں ہے ،میں تشدد بھڑک اٹھا .
رپورٹس کے مطابق سوگام ،ٹکی پورہ ،قصبہ کپوارہ اور رگی پورہ علاقوں میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پر نمودار ہوئے ،جنہوں نے صدائے احتجاج بلند کیا اور مشتعل ہو کر فورسز پر خشت باری کی .
ان علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کے خدشات کے پیش نظر تعینات کئے گئے فورسز اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے ٹیر گیس شلنگ کی
ادھر اطلاعات کے مطابق نادی گام شوپیان میں محاصرہ وتلاشی کارروائی کے دوران تشدد بھڑک اٹھا .
اطلاعات کے مطابق علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فوج وفورسز نے گائوں کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کردی ،تاہم اس دوران نوجوانوں کی ٹولیاں مختلف سمت سے سڑکوں پر نمودار ہوئے .
نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے کئے اور محاصرہ مخالف مظاہروں کے دوران مشتعل ہو کر فورسز پر خشت باری کی .جوابی کارروائی میں فورسز نے ٹیر گیس شلنگ کی .(مزید تفصیلات کا انتظار )
Comments are closed.