سرینگر19 فروری/: ناگہ ناڑی بونیار میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین رہائشی مکانات ، دو گاؤ خانہ خاکستر ہوئے جبکہ آگ کی اس واردات کے دوران نصف درجن کے قریب بھیڑ بکریاں بھی جھلس کر لقمہ اجل ہوئیں۔خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ناگہ ناڑی بونیار میں اُس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے متصل مزید تین مکانات کو لپیٹ میں لے لیا۔ نمائندے نے بتایا کہ دور اُفتادہ علاقہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں نے از خود آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم آگ کی اس واردات کے دوران تین مکانات ، دو گاؤ خانے مکمل طورپر خاکستر ہوئے۔ نمائندے کے مطابق غلام محمد پرے ، منظور احمد پرے ، مشتاق احمد پرے ، عبدالعزیز پرے ، عبدالخالق پرے کے تین مکانات اور دو گاؤ خانے خاکستر ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ گاؤ خانے میں موجود نصف درجن کے قریب بھیڑ بکریاں بھی جھلس کر لقمہ اجل بن گئیں۔ مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ناگہ ناڑی اوڑی میں فائر اینڈ ایمرجنسی یونٹ کے قیام کی خاطر ہر دفتر کا دروازہ کھٹکھٹایا تاہم آج تک اُن کی اس مانگ کو پورا نہیں کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ اگر علاقے میں فائر اینڈ ایمرجنسی یونٹ ہوتا تو اتنی تباہی نہ ہوئی ہوتی ۔
سرکار کی طرف سے مقرر کردہ فیس کے برعکس رقومات وصول کی جارہی ہے
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.