میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں طیارہ گر گر تباہ، متعدد مسافر زخمی
ڈورانگو میں گرنے والے جہاز کے قریب امدادی کارکن موجود ہیں اور عقب میں تباہ ہونے والے جہاز سے دھواں اٹھتے نظر آسکتا ہے
وسطی امریکی ملک میکسیکو کے شہر ڈورانگو میں جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس میں 97 مسافروں سمیت 101 افراد سوار تھے اور ریاست کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ اس حادثے میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔
ایرو میکسیکو کی فلائٹ اے ایم 2431 گواڈالوپے وکٹوریا ایئرپورٹ سے میکسیکو سٹی کی جانب جا رہا تھاجب پرواز کے فوراً بعد ائیر پورٹ سے محض دس کلومیٹر کے فاصلے پر گر گیا۔
حادثے کے بعد ریاست کے گورنر جوزے آئیسپورو نے ٹویٹ کی کہ اس واقعے میں کسی کی موت نہیں ہوئی لیکن کئی مسافر زخمی ہوئی ہیں۔ چند اطلاعات کے مطابق 85 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
شہری دفاع کے ادارے کے ترجمان الیجاندرو کارڈوزا نے بتایا کہ جہاز کے گرنے کے بعد وہاں آگ لگ گئی تھی جسے بجھا دیا گیا ہے اور کسی مسافر کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ‘کئی مسافر اپنے پیروں پر چل کر جہاز سے نکلے ہیں’ لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ زخمیوں کی حالات کس نوعیت کی ہے۔
گورنر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک زوردار آواز آیی جس کے بعد جہاں مقامی وقت کے مطابق چار بجے گر گیا۔
حادثے کے بعد امدادی کاروائی کے لیے کارکان وہاں پہنچ چکے تھے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہے تھے۔
ٹی وی پر آنے والی فوٹیج میں ایمبرار 190 طیارے سے دھواں نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.