میونسپل انتخابات : پولنگ وقت میں 2 گھنٹے کی توسیع

سرینگر : الیکشن کمیشن نے میونسپل انتخابات کے پولنگ وقت میں توسیع کرکے دو گھنٹے تک بڑھا دی ہے .اس بات کا اعلان چیف الیکٹورل افسر شالین کابرا نے کیا .

ریاستی چیف الیکٹورل افسر (سی ای او) شالین کابرا نے اعلان کیا ہے کہ میونسپل انتخابات کا پہلا مرحلہ 8 اکتوبر کو شروع ہو رہا ہے ،جسکی پولنگ وقت میں دو گھنٹے کی توسیع کی گئی .

ان کا کہناتھا کہ اب پولنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 4 بجے ختم ہوگی .اس سے قبل سات سے دو بجے کا وقت پولنگ کےلئے مقرر کیا گیا تھا .

Comments are closed.