مینڈھر ۔ تتا پانی روڑ کو آمدورفت کیلئے کھولنے کا مطالبہ

جموں ، (یو این آئی ) جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر میں مقامی لوگوں نے ریاستی گورنر انتظامیہ اور مرکزی حکومت سے علاقہ کو پاکستان زیر انتظام کشمیر کے تتا پانی علاقہ سے جوڑنے والی سڑک کو آمدورفت کے لئے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس روڑ کے کھولے جانے سے سرحد کے آرپار مقیم اہلیان پونچھ اپنے رشتہ داروں سے بہ آسانی مل سکیں گے۔ تتا پانی پاکستان زیر انتظام کشمیر کے ضلع پونچھ کا ایک گاؤں ہے۔

بتادیں کہ مر کز ی و ریا ستی حکو متو ں نے بچھڑئے خاندانوں کو آپس میں ملا نے کی خا طر سنہ 2005 میں پونچھ راولاکوٹ بس سروس کے ساتھ ہی مینڈھر تتا پانی سڑ ک بھی آمدورفت کے لئے کھو ل دی تھی لیکن سڑ ک کی حا لت خستہ ہو نے کے باعث کچھ ما ہ بعد ہی بند کر دی گئی تھی ۔

اب اس سڑ ک کاتعمیری کام مکمل ہو گیا ہے اور مقامی لو گو ں کا مطالبہ ہے کہ اس سڑ ک کو دوبا رہ کھو ل دیا جا ئے تا کہ لوگ اُس پار (پاکستان زیر انتظام کشمیر میں ) اپنے رشتہ داروں سے مل سکیں۔

مینڈھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 28 نومبر 2005کوپونچھ راولاکوٹ بس سروس شروع ہونے کے ساتھ مینڈھر تتا پانی بس سروس بھی شروع ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے کچھ ماہ بعد ہی اس بس سروس کو سڑک کی خستہ حالت ہونے اور ساتھ ہی دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات استوار نہ رہنے کی وجہ سے بند کردیاگیاتھاجس کے بعد اب تک منقسم کنبوں کو ملانے والی یہ بس سروس بند پڑی ہے‘۔

Comments are closed.