ترال:مڈورا ترال میں عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف کیمپ پراندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید طورپر زخمی ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی گئی ہے۔
شام دیر گئے مڈورا ترال میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب عسکریت پسندوں نے 180بٹالین سی آر پی ایف کیمپ پر حملہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق سی آر پی ایف کیمپ پر مسلح افراد نے کئی منٹوں تک فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لوگ گھروںمیں سہم کر رہ گئے۔
معلوم ہوا ہے کہ حملے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا اور اُس کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ نمائندے کے مطابق حملے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر جنگجووں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
یو پی آئی نے اس ضمن میں جب ترال پولیس کے ساتھ رابط قائم کیا تو انہوںنے اس بات کی تصدیق کی کہ مڈورا ترال علاقے میں جنگجوﺅں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایس ایس بی اہلکار زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلا ش شروع کی گئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملے سی آر پی ایف اہلکار وجے کمار زخمی ہوا ،جو بعد میں دم توڑ بیٹھا
Comments are closed.