مویشیوں کی ٹیکہ کاری مہم اور20ویں مردم شماری

ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے عوام سے تعائون طلب کیا

بارہمولہ12نومبر2018؁ء : ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ناصر احمد نقاش نے میویشیوں کی ٹیکہ کاری مہم جو کہ ضلع میں 15نومبر سے شروع ہوکر ایک ماہ تک جاری رہے گی کو کامیاب بنانے کیلئے عوام سے تعائون طلب کیا ہے تاکہ میویشیوں کو لگنے والی سنگین بیماری ’’منہ کھر‘‘ پر قابو پایا جاسکے جس سے ہر سال بڑی تعداد میں مویشی دم توڑ بیٹھتے ہیں۔ترقیاتی کمشنر نے لوگوںکو محکمہ پشوپالن کی ٹیموں کوتعائون دینے کی اپیل کی ہے کہ جو کہ گھر گھر جاکر اس بیماری کی روک تھام کے لئے اقدامات کریں گے۔اس سے قبل چیف اینمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر خضر احمد کرمانی نے بتایا کہ ٹیکہ کاری مہم کے دوران 1.83لاکھ مویشیوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

Comments are closed.