حزب اختلاف کے بھارت بند کے دوران تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد نظر آئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کارناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں تمام اپوزیشن کے رہنما ایک ہی پلیٹ فارم پر نظر آئے۔ اسے کانگریس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
نریندر مودی نے ملک کابھروسہ توڑا: راہل گاندھی
رام لیلا میدان سے راہل گاندھی نے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے عوام کا بھروسہ توڑا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’مودی جی نے کہا تھا کہ 70 سال میں جو نہیں ہوا وہ کر کے دکھائیں گے، انہوں نے واقعی جو کچھ کیا ہے وہ 70 سال میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا، ’’نریندر مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے بڑھتی مہنگائی، کسانوں کی حالت اور خواتین کے تئیں ظلم و ستم پر ایک لفظ نہیں کہا۔‘‘راہل گاندھی نے کہا، ’’آج پورا ویپکش (حزب اختلاف) ایک ساتھ بیٹھا ہے۔ ہم سب ایک ساتھ مل کر بی جے پی کو ہٹانے کا کام کریں گے۔‘‘
رام لیلا میدان پرجمع حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ آج کا احتجاج صرف مہنگائی کے خلاف نہیں ہے بلکہ ملک میں جو نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ہے اس کے خلاف بھی ہے۔ کہیں سے یہ آواز آ رہی ہے کہ تاج محل توڑ دو کیونکہ وہ مغلوں نے بنایا ہے اور ایسے ماحول میں بھی وزیر اعظم خاموش ہیں اور کچھ نہیں بولتے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا مطلب ہے بھارتیہ جھوٹی پارٹی۔ رام لیلا میدان میں قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی خاموشی سے یہ پیغام جاتا ہے کہ حکومت لنچنگ کی حمایت کر رہی ہے اور نفرت پھیلانے والوں ک حمایت کر رہی ہے۔
بھارت بند: رام لیلا میدان پر دھرے کے دوران حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کہا، اس حکومت کے دور میں صرف مہنگائی نہیں نفرت بھی بڑھ رہی ہے۔
اپوزیشن کے مارچ اور دھرنے
اپوزیشن کے مارچ اور دھرنے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ، سوم ناتھ بھارتی اور ٹی ایم سی کے رہنما بھی موجود ہیں۔ حالانکہ پہلے ان پارٹیوں کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ بھارت بند کا حصہ نہیں ہوں گے۔عآپ کے سنجے سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے ہم سبھی کو بڑھتی مہنگائی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔مارچ میں این سی پی کے سربراہ شراد پوار بھی پہنچے تھے۔ اس کے علاوہ، شرد یادو، طارق انور، آر جے ڈی کے منوج جھا، جے ڈی ایس کے دانش علی، آر ایل ڈی کے جینت چودھری جیسے رہنماؤں نے بھی مارچ اور دھرنے میں شرکت کی۔
تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے پٹرول قیمتوں پر طنز کرتے ہوئے ایک کارٹون پوسٹ کیا ہے۔ کارٹون میں کار کو قبر میں دکھایا گیا ہے اور اس کا مالک پھول چڑھا رہا ہے۔
رام لیلا میدان پر اپوزیشن پارٹیوں کا دھرنا
بڑھتی قیمتوں اور مودی حکومت کی عوام مخالف پالسیوں کے خلاف کانگریس کے بھارت بند کا ملک بھر میں بڑے پیمانے پر اثر ہو رہا ہے۔ بند کے دوران دہلی میں کانگریس کے ساتھ تقریباً تمام اپوزیشن پارٹیاں راج گھاٹ پہنچیں، جہاں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے مارچ نکالا۔مارچ راج گھاٹ سے رام لیلا میدان پہنچا، جہاں حزب اختلاف کے رہنما دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔۔ دھرنے میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، شرد یادو، غلام نبی آزاد سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے بڑے رہنما موجود ہیں۔
بڑھتی قیمتوں کے خلاف آج بھارت بند کے احتجاج میں شریک ہونے کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی راج گھاٹ پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے راہل گاندھی دو ہفتوں سے کیلاش مانسرور یاترا پر گئے ہوئے تھے۔
Comments are closed.