مودی کا حملہ -اپوزیشن کو 2014 سے بھی’ تیز لہر‘کا خوف ستا رہاہے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں گزشتہ شکستوں سے نکل نہیں پارہی ہیں اور انہیں خوف ستا رہاہے اس وقت 2013اور 2014 کے مقابلہ میں بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں’ بڑی لہر ‘ہے۔
مودی نے جمعرات کو ’نمو ایپ ‘کے ذریعہ ارونا چل (مغرب)،غازی آباد،ہزاری باغ،جے پور(دیہات) اور نوادہ پارلیمانی حلقوں کے بی جے پی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’خوف ہے کہ یہ تو 2013 اور 2014سے بھی تیز آندھی آئی ہوئی ہے۔‘‘
وزیر اعظم نے کہا ’’بی جے پی کی اس آندھی نے اپوزیشن پارٹیوں کو ایک دوسرے کو پکڑ کر رکھنے کومجبور کدریا ہے،ورنہ وہ اس میں اڑجائیں گے‘‘۔اپوزیشن پارٹیوں میں خود پر اعتماد نہ رکھ پانے کا احساس ہوگیا ہے‘‘۔
مودی نے کہا ’’اپوزیشن بیدار ہونے کیلئے تیار نہیں ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو محسوس ہوتاہے کہ اگر وہ ایک بعد ایک الزام لگاتے رہیں گے تو رائے دہندگان میں پیٹھ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ووٹرز اب بہت زیادہ سمجھدار ہوگئے ہیں اور وہ سب کچھ سمجھتے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قلعی کھل گئی ہے. انہوں نے کہا’’پہلے ووٹروں نے انہیں کرپشن کی وجہ سے اقتدار سے باہر کیا لیکن جب اپوزیشن کی ذمہ داریاں نبھانے کا وقت آیا تو وہ اس میں بھی ناکام رہے‘‘۔
Comments are closed.