منشیات کے خلاف پلوامہ میں پولیس نے مہم جاری، خصوصی کارورائی کے دوران اسمگلر گرفتار

چرس اور دیگر منشیات ضبط

سرینگر/یکم مارچ: منشیات کے خلاف پلوامہ میں پولیس نے مہم جاری رکھتے ہوئے ایس پی پلوامہ کی نگرانی میں لیتر پلوامہ نے خصوصی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک اسمگلر کی گرفتاری عمل میںلاکر اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق ایس پی پلوامہ آشش میشرا کی نگرانی میں پلوامہ پولیس نے منشیات کے خلاف مہم میں تیزی لائی ہے ۔ منشیات اسمگلروں کا قافیہ حیات تنگ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن لیتر سے وابستہ ایس ڈی پی او لیتر غلام حسن اور ایس ایچ او لیتر کی قیادت میں پولیس کی ایک پارٹی نے گزشتہ شام ایک خصوصی کارورائی کے دوران منشیات اسمگلر جاوید احمد شودا ولد غلام بنی شودہ ساکنہ نائنہ سنگم کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے 90گرام چرس اور کوڈین کی کچھ بوتلیں بر آمد کرلی ۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس پولیس اسٹیشن لیتر میں متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے ایس پی آشش کمار کی نگرانی میں منشیات کے خلاف مہم تیز کر دی ہے جس دوران منشیات اسمگلروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاررروائی جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پلوامہ کے ساتھ ساتھ پولیس ڈویژن لیتر میں بھی منشیات اسمگلروں کا قافیہ حیات تنگ کیا گیا ہے اور جو بھی اس میں ملوث پایا جاے گا ان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

Comments are closed.