ممبئی حملہ کے مجرم ڈیوڈ ہیڈلی پر امریکی جیل میں جان لیوا حملہ، حالت سنگین
ممبئی حملہ کے مجرم ڈیوڈ ہیڈلی پر امریکی جیل میں جان لیوا حملہ، حالت سنگین
ممبئی میں 26/11 کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے مجرم پاکستان نژاد امریکی شہری ڈیوڈ کولمین ہیڈلی پر امریکی جیل کے اندر مبینہ طور پر قیدیوں نے حملہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ہیڈلی کی حالت بے حد سنگین بتائی جا رہی ہے۔ ہیڈلی فی الحال آئی سی یو میں بھرتی ہے۔ حالانکہ امریکی افسران نے اس پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہیڈلی پر جیل میں بند دو قیدیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ ہیڈلی پر حملہ کرنے والے دونوں لوگ سگے بھائی ہیں۔ یہ دونوں کئی سال پہلے پولیس اہلکاروں پر حملہ کئے جانے کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملہ میں ہیڈلی کو سنگین چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد اسے نارتھ ایوسٹن اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
ممبئی میں ہوئے 26/11 کے حملوں کی سازش رچنے کے الزام میں ہیڈلی شکاگو کی فیڈرل جیل میں 35 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔ حالانکہ شکاگو میں میٹروپولیٹن کریکشنل سینٹر نے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس شخص( ہیڈلی) کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.