نئی دہلی، 26 فروری :كانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں بدھ کے روز پارٹی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہو رہی ہے جس میں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کی حکمت عملی اور تازہ سیاسی حالات پر غو ر وخوض ہونے کا امکان ہے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں ہو رہی اس اجلاس میں سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی، موتی لال ووہرا، پی چدمبرم، امبیکا سونی اور پی ایل پنیا موجود ہیں۔ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی میٹنگ میں موجود نہیں ہیں اگرچہ پرینکا گاندھی ، جیوتی رادتیہ سندھیا اور کے کے وینو گوپال اس میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی اور ملک کے تازہ سیاسی حالات پر غور کرنے کا امکان ہے۔
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ اگلے ہفتے سے شروع ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ میں دہلی تشدد اور راجیہ سبھا کے آئندہ انتخابات پر بھی گفتگو ہونے کی امید ہے۔ راجیہ سبھا کی 52 سیٹوں پر انتخاب کا عمل مارچ میں شروع ہو جائے گا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Next Post
Comments are closed.