معروف ٹریڈ یوینین لیڈر محمد عظیم تومان کا انتقال

سرینگر:وادی کشمیر کی معروف تجارتی شخصیت اور ہائوس بوٹ اونرئس ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد عظیم تومان انتقال کرگئے .

معلوم ہوا ہے کہ محمد عظیم تومان میں سرینگر کی آبائی رہائش گاہ پر جمعرات کی صبح زندگی کی آخری سانس لی .محمد عظیم تومان شعبہ سیاحت سے جڑی ہوئی معروف شخصیتوں میں شمار ہوتے تھے .

مرحوم نے وادی کشمیر میں شعبہ سیاحت کی ترقی اور فروغ کےلئے نمایاں اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں .محمد عظیم تومان کی وفات پر کئی سیاسی ،غیر سیاسی ،سماجی اور دینی تنظیموں وشخصیات نے اظہار رنج وغم کرکے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی ہے .

Comments are closed.