مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے /جرمن وزیر خارجہ

ہند پاک کے مابین بڑھتی کشیدگی پر جرمنی کو تشویش

سرینگر/27فروری : بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے جرمنی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشمیر ہی سب سے بڑا تنازعہ ہے جس کو باہمی اعتماد سازی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جرمنی نے دونوں ممالک کو کشیدگی دور کرنے اور مذاکراتی عمل دور کرنے کی صلاح دی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق جرمنی نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کشمیر کی صورتحال اور پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انتہائی ابتر صورتحال ہے، مسئلہ کشمیرکے حل اورکشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہونے چاہئیں۔جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکوسراہتے ہیں۔شاہ محمود نے کہا کہ جرمن وزیرخارجہ سیمفیدبات ہوئی اور انہیں پلوامہ واقعے کے بعد کی صورتحال سے مکمل آگاہ کیا گیا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کررہے ہیں اور سیاسی قیادت کی مشاورت سیانتہاپسندی کیخاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

Comments are closed.