وادی میں موسم کی ابتر صورتحال کے بیچ 25،26اور 27فروری کو پیر پنچال کے آر پار بارشوں کا امکان
سرینگر/ وادی میں موسم کی ابتر صورتحال جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 24فروری سے 3مارچ تک موسم ناسازگار رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26فروری27فروری اور 28کو وادی کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں رواں موسم سرماء کے آخری چلہ’’چلہ بچہ ‘‘نے اگرچہ اہلیان کشمیر پر کچھ نرمی دکھائی وہیں پر چلہ بچہ کے آخری ایام میں چلہ بچہ بھی اپنے تیور دکھا سکتا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ موسمیات نے ایک طویل موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ 3مارچ تک موسم کی صورتحال ابتر ہی رہے گی ۔ جبکہ چار مارچ سے موسم میں چند دنوں تک موسم بہتر ہونے کی امید ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ طویل کلینڈر کے مطابق 24فروری بروز اتوار کو اگرچہ موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم دن بھر مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ 25فروری سوموار کے روز میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کے علاوہ میدانی اور پہاڑی علاقوں میں بھاری بارشوں کے ساتھ ساتھ ساتھ برفباری کاا بھی امکان ہے ۔ جبکہ 26فروری منگل کے روز بھی خطہ پیر پنچال کے آر پار لوگوں کو ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 27فروری کو بارشیں اگرچہ تھم جائیں گی لیکن مطلع ابرآلود رہے گا۔ 28فروری چلہ بچہ کے آخری روز وادی کے ساتھ ساتھ خطہ پیر پنچال اور چناب ویلی میں بھاری برش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کا امکان ہے ۔ جبکہ یکم مارچ کو ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ یخ ہوائیں بھی ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 2اور 3مارچ کو ایک وقفے وقفے سے بارشیں ہوسکتی ہے جبکہ تین مارچ شام کے بعد موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی چار اور 5مارچ کو بالؤدلوں کی اوٹ سے نکل کر دن بھر دھوپ کھل سکتی ہے جبکہ پانچ مارچ کے بعد چند دنوں تک موسم بہتر ہونے کے بعد پھر بارشوں کا امکان ہے ۔باقی وللہ عالم !
Comments are closed.