متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا 2 ماہ قبل ہی اعلان کر دیا گیا

سرینگر/20 فروری/:/ متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے آغاز اور عید الفطر کی تاریخوں کا 2 ماہ قبل ہی اعلان کر دیا گیا، امارات سمیت تمام خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 24 اپریل بروز جمعہ جبکہ عید الفطر 24 مئی بروز اتوار کو ہوگی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا (سی این آئی)مانیٹرنگ کے مطابق خلیجی خبر رساں ادارے کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں متحدہ عرب امارات میں 2 ماہ قبل ہی عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ناصرف عید الفطر، بلکہ متحدہ عرب امارات میں سال 2020 کے لیے رمضان المبارک اور عید الاضحیٰ کی تاریخوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 24 اپریل بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے جبکہ ماہ مبارک کا چاند 23 اپریل کو نظر ا?ئے گا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں عید الفطر 24 مئی 2020 بروز اتوار کو ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات عید الاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخوں پر ہی رمضان المبارک کا آغاز اور عید الفطر اور عید الاضحیٰ ہوگی۔(سی این آئی)

Comments are closed.