سرینگر: شہر خاص کے حبہ کدل علاقے میں دو این سی کارکنان کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد بلدیاتی انتخابات سرینگر کےلئے خاتون امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لی .
معلوم ہوا ہے کہ ڈلگیٹ سرینگر کے وارڈ نمبر 4 سے میونسپل انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیدوار جسکی شناخت مزمل جان کے بطور ہوئی ہے ،نے ریٹرننگ افسر کو اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست دی .
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی عرضی یا درخواست کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،جس میں مذکورہ خاتون امیدوارنے ریٹرننگ افسرکو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی نوٹس دی .
اس سے قبل جمعہ کی صبح کرفلی محلہ حبہ کدل میں نیشنل کانفرنس سے وابستہ دو کارکنان ایک مسلح حملے میں ہلاک اورتیسرا شدید زخمی ہوا.
Comments are closed.