مابعد تشدد آمیز مظاہرے اور مار ماردھاڑ، گولی ماروکے نعرے لگانے والے گرفتار
سرینگر/29فروری : دلی میں تشدد آمیز واقعات کے بعد اگرچہ حالات پُر امن ہے تاہم آجاشتعال انگیز نعرے لگانے والے کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دہلی کے سب سے مصروف مانے جانے والے راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر اشتعال انگیز نعرے لگانے کے الزام میں چھ لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دراصل، ہفتہ کی صبح ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوا جس میں کچھ لوگ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر ’ ملک کے غداروں کو، گولی مارو… کو‘ نعرے لگاتے سنے گئے۔ ان لوگوں نے سفید شرٹ اور سر پر زعفرانی پٹہ باندھ رکھا تھا۔یہ واقعہ صبح تقریبا 10:52 بجے پیش آیا۔ دلی میٹرو ریل کارپوریشن لمٹیڈ (DMRC) نے نعرہ لگانے والوں کو ’ مسافروں‘ کے طور پر نشان زد کرتے ہوئے کہا کہ میٹرو اہلکاروں اور اسٹیشن پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے’ انہیں پکڑ کر آگے کی ضروری کارروائی کے لئے فورا دلی میٹرو ریل پولیس کو سونپ دیا‘۔ دلی میٹرو کے احاطے میں کسی بھی طرح کے احتجاج کی ممانعت ہے۔شمال مشرقی ضلع کے متاثرہ علاقوں میں گزشتہ پیر کے روز سے نیم فوجی دستوں کے تقریبا 7000 جوان تعینات ہیں۔ امن وامان قائم رکھنے کے لئے دلی پولیس کے سینکڑوں اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔ اس دوران دلی پولیس کے سینئر افسران مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کشیدگی کے ماحول کو معمول بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔( سی این آئی )
Comments are closed.