لیتہ پلوامہ حملے میں مبینہ طور ملوث شہری کو عدالت سے ملی ضمانت کو منظوری

جج نے 50ہزار روپے ضمانتی بانڈ کی ادائیگی کے ساتھ تحقیقاتی ایجنسی سے تعاون کی ہدایت دی

سرینگر/25فروری /سی این آئی// پلوامہ حملے میں مبینہ طور ملوث قرار دئے گئے شہری کے خلاف تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے چارج شیٹ مقررہ وقت میں داخل نہ کرنے کے بعد دہلی کی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کر رلی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لیتہ پلوامہ حملے میں ملوث قرار دئے گئے شہری یوسف چوپان کو دلی کی عدالت میں ضمانت منظور ہو گئی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسیوں کی جانب سے ملزم کے خلاف مقررہ وقت میں چارج شیٹ داخل نہ کرنے کے بعد این آئی اے کی خصوصی جج پرون سنگھ نے ملزم کو رہا کرنے کے احکامات صادر کرتے ہوئے انہیں ضمانتی بانڈ کے ساتھ ساتھ 50ہزار روپے مچلک ادا کرنے کیلئے کہا ۔ جج کی جانب سے ضمانتی عرضی منظور کرنے کے بعد انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی وقت تحقیقات کیلئے این آئی اے کے سامنے حاضر ہونے کیلئے تیار رہیں ۔ این آئی اے عدالت میں یوسف چوپان کی پیروی کر رہے وکیل نے بتایا کہ یوسف چوپان 180دنوں سے جیل میں بند تھے جس دوران ان کے خلاف کوئی بھی چارج شیٹ داخل کرنے میں این آئی اے ناکام ہو گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ جج کے سامنے کیس کی سماعت کے دوران انہیں اس شرط پر ضمانت ملی کہ وہ این آئی اے کے سامنے کسی بھی وقت تحقیقات کیلئے پیش ہونے کیلئے تیار رہیں ۔ خیال رہے کہ لیتہ پورہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کانوائی پر ہوئے خود کش حملے کے بعد این آئی اے نے یوسف چوپان کو بھی حراست میںلیا تھا ۔

Comments are closed.