لالپورہ لولاب میں ٹرانسپورٹ کی کمی سے طلبہ پریشان

متعلقہ ذمہ داروں سے علاقہ میں ٹرانسپورٹ مہیا رکھنے کی اپیل
سرینگر/07نومبر/سی این آئی/ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ لولاب قصبہ کے لالپورہ میں ٹرانسپورٹ کی کمی کی وجہ سے لوگوں باالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق لالپورہ لولاب میں ٹرانسپورٹ کم ہونے کے خلاف لوگوں باالخصوص طلبہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ مزکورہ علاقہ میں چلنے والی مسافر گاڈیوں کی تعداد۔انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پیدل سفر کرنا پڑرہا ہے جبکہ طلبہ بھی گاڈیوں کے انتظار میں گھنٹوں برباد کرتے ہیں۔ لوگوں نے اس حوالے سے بتایا کہ اگر چہ متعلقہ ٹرانسپوٹروں سے اس حوالے سے بات کی گئی تاہم انہوں نے اْدھر کی بات ادھر اور ادھر کی بات اْدھر بتاتے ہوئے علاقہ کیلئے مزید گاڑیاں چلانے سے انکار کیا۔ مقامی لوگوں نے اے آر ٹی او کپوارہ اور دیگر متعلقہ ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ علاقہ کیلئے مزید گاڑیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ لوگوں خاص کر طلبہ کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

Comments are closed.