پلوامہ/27 فروری/کے این ٹی/ ضلع انتظامیہ پلوامہ نیقصبہ پلوامہ کی دھوبی کوہل پر تعمیر درجنوں تعمیرات کو منہدم کردیا ہے۔ادھر انتظامیہ کی اس انہدامی کاروائی کے خلاف قصبہ پلوامہ میں ہڑتال کی وجہ سے تمام طرح کا کاروبار متاثر ہوکررہ گیا۔جبکہ پولیس نے اوقاف صدر کو احتیاطی طور حراست میں لیکر انہیں تھانہ نظر بند کردیا ہے۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ نے ایک شبانہ انہدامی کاروائی عمل میں لاکر قصبہ پلوامہ کے بیچوں بیچ دھوبی کوہل پر قائم درجنوں تعمیرات جن میں رہائشی مکانات بھی شامل ہیں کو مسمار کردیا۔ایک سرکاری ترجمان نے کے این ٹی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ نے پندرہ روز قبل اس کوہل پر ناجائز طور تعمیر کئے گئے مکانات کے مالکان کے نام نوٹس اجراء کردی تھی تاہم معیاد گذرنے کے باوجود انہوں نے انتظامیہ سے رجوع ہی نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ آج رات ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ رگو لنگر کی ہدایت پر محکمہ مال اور اربن لوکل باڈیئز کو متحرک کرکے اس کوہل پر ناجائز طور قائم کئے گئے تعمیرات کو منہدم کردیا گیا۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اس اقدام کے خلاف آج قصبہ پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی جس کے نتیجے میں یہاں ہر طرح کا کاروبار بند رہا،جبکہ امن و قانون کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے قصبہ میں فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔جبکہ پولیس نے ادارہ اوقاف اسلامیہ کے چیرمین بشیر احمد عازم کو احتیاطی طور پر گرفتار کرکے انہیں تھانہ نظر بند کیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے یہ انہدامی کاروائی پرامن طریقے پر اختتام پذیر ہوئی تاہم اس دوران قصبہ میں کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.