قاضی گنڈ میں جنگجو ئوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی

قاضی گنڈ : فوج وفوج اور مسلح جنگجوئوں کے درمیان چائو قاضی گنڈ میں جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو جھڑپ شروع ہوئی ،جو ہنوز جاری ہے .

ذرائع نے بتایا کہ 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات کو ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج فورسز نے چائو قاضی گنڈ کا محاصرہ کیا اور جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا .

ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جسکے جواب میں فورسز نے بھی فائرنگ کی .اور اس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا .

ذرائع نے بتایا کہ رات کی تاریکی کا سنا ٹا چائو قاضی گنڈ میں گولیوں کی گن گرج اور دھماکوں سے ٹوٹ گیا اور یہ پورا علاقہ لرز اٹھا .

ذرائع نے بتایا کہ جمعہ رات دیر گئے شروع ہوئی جھڑپ آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ،اور طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے .

یہاں چار سے پانچ جنگجوئوں کے محاصرے میں پھنسے ہونے کی اطلاع ہے جو ایک رہائشی مکان میں ہے .غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق محصور جنگجو میں‌ جنوبی کشمیر کا اعلیٰ جنگجو کمانڑر گلزار پڈر بھی ہے .تاہم ابھی تک اسکی تصدیق نہیں کی .

ضلعے میں احتجاجی مظاہروں کے خدشات اور افواہوں کو روکنے کےلئے موبائیل انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی گئیں‌.جھڑپ جاری ہے (مزید تفصیلات کا انتظار)

Comments are closed.