سرینگر/20فروری: جموں کشمیر میں تعینات فورسز اہلکاروں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے بیچ جموں کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات فوج کے افسر نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔سی این آئی کو دفاعی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کھٹوعہ جموں کے ایک فوجی کیمپ میں جمعرات کی صبح اس وقت سنسنی پھیل گئی جب سرحدی حفاظتی فورسز کی 90ویں بٹالین کے اسٹنٹ کمانڈنگ آفیسربی وی یادیو کے وی بی یادو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ کرال کرشنا بارڈر پوسٹ پر تعینات تھے۔دفاعی ذرائع کے مطابق انہوں نے صبح 8:45 بجے اپنے کمرے میں خود کو گولی مار لی۔ خود کشی کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 447 ہو گئی ہے۔ (سی این آئی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.