عراق کا شام پر فضائی حملہ ، آئی ایس ’آپریشن روم‘ تباہ
بغداد، 17 اگست: عراق نے پڑوسی ملک شام میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے اس کے ’آپریشن روم ‘ کو تباہ کر دیا اور کئی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
عراقی فوج نے جمعرات کو اطلاع دی کہ عراق کے ایف -16 لڑاکا طیاروں نے شام میں آئی ایس کے ٹھکانوں پر بمباری کرکےاس کے ’آپریشن روم‘ کو تباہ کر دیا۔
فوج کے بیان میں کہا گیا، ’’انٹیلی جنس معلومات کے مطابق حملے میں مارے گئے دہشت گرد خود کش حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور اگلے چند دنوں میں عراق میں خود کش بم حملہ کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے‘‘۔
غور طلب ہے کہ عراق کے زیادہ تر، تقریبا ایک تہائی حصے سے آئی ایس کو بھگایا جا چکا ہے، لیکن شام کی سرحد کے ارد گرد آئی ایس کی موجودگی اب بھی عراق کے لئے تشویش کا موضوع ہے۔
رائٹر
Comments are closed.