عدنان کفیل درویش ’بھارت بھوشن اگروال‘ ایوارڈکے لئے نامزد

نئی دہلی:: اترپردیش کے نوجوان شاعر عدنان کفیل درویش کو موجودہ شاعری میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس سال بھارت بھوشن اگروال ایوارڈ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسٹر درویش کو یہ ایوارڈ ان کی نظم ’قبلہ‘ کے لئے دیا گیا ہے جو گزشتہ سال کولکتہ کے ’ واگرتھ میگزین‘ میں شائع ہوئی تھی۔
معروف مصنف اشوک واجپئی، ارون کمل، اودے پرکاش ، پرشوتم اگروال اور انامکا کی جیوری ہر سال ایک سال میں شائع بہترین شاعری کو یہ ایوارڈ دیتی ہے۔ اس مرتبہ ایوارڈ کے چیف جیوری مسٹر
اگروال تھے۔مسٹر اگروال نے نظم کی تعریف میں لکھا ہے کہ یہ نظم تہذیب ثقافت اور مذہب میں خواتین کے تعاون اور ان کے نظرانداز کئے جانے کو نمایاں کرتی ہے۔
بلیا ضلع کے گڈكر گاؤں میں 30 جولائی 1994 کو پیدا ہوئے مسٹر درویش دہلی یونیورسٹی میں کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔ان کی نظمیں سبھی بڑے اخبارات میں شائع ہوئی ہیں۔
سال 1979 ء میں قائم یہ باوقار ایوارڈ عظیم شاعر بھارت بھوشن اگروال کی یاد میں ہر سال دیا جاتا ہے۔ (یو این آئی)

Comments are closed.