عام شہریوں کی ہلاکت دردناک

نوجوان انکاؤنٹر مقامات ،بنا مطلب پتھراؤ سے دور رہیں:ڈاکٹر شیش پال وید

سرینگر:۱۳،جولائی: عام شہریوں کی ہلاکت کو درد ناک قرار دیتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ اپنوں کی جدائی کا درد اور دکھ کیا ہو تا ہے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ انکاؤنٹر مقامات اور بنا مطلب پتھراؤ سے دور رہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے کوئی بھی جاں بحق ہو جبکہ شہری ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق 13جولائی1931کے شہدا ء کی برسی کے سلسلے میں مزارِ شہداء نقشبند صاحب ؒ پر منعقدہ تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے عام لوگوں کی زندگی کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا ۔انہوں نے آئے روز شہری ہلاکتوں پر اپنا ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس ہر گز یہ نہیں چاہتی ہے کہ کوئی عام شہری بلا وجہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔انہوں نے کہا ’جب کسی گھر سے کوئی بچہ جاتا ہے ،اُس کا دکھ اور درد ہم سمجھتے ہیں،ہمیں اُس کا احساس ہے ‘۔انہوں نے کہا ’جب کوئی اپنا جدا ہوتا ہے ،اُس درد کا احساس ہمیں ہیں ،ہم سب بہتر کوئی نہیں جانتا ‘۔انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ فوج پر پتھراؤ کرنے سے گریز کریں ،کیونکہ یہ ہماری اپنی فوج ہے ،فوج پر پتھراؤ کرنے اور خون خرابے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ نوجوانوں کو انکاؤنٹر مقامات اور بنا مطلب کے پتھراؤ بازی سے دور رہنا چاہئے ،کیونکہ ہم چاہتے ہیں کوئی جاں بحق نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ شہری ہلاکتوں کے سلسلے کو روکنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے کہ کیسے شہری ہلاکتوں سے محفوظ رہا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں فوج ،سی آر پی ایف کے ساتھ مسلسل بات چیت ہو رہی ہے ،تاکہ شہری ہلاکت نہ ہو ۔
اچھہ بل اننت ناگ میں سی آر پی ایف پر فائرنگ

Comments are closed.