عازمین حج کر سکیں گے آرام سعودی عرب نے شروع کی نئی "سلیپنگ کیپسول ” سہولت
عازمین حج کے لئے یہ مفت ‘سلیپنگ کیپسول’ مکہ مکرمہ کے نزدیک مغربی مینا شہر میں ہوں گے۔ اس میں آرام کرنے کے ساتھ کئی دوسرے اہم کام بھی انجام دے سکتے ہیں۔ اس میں موبائل فون چارج کرنے، سورج کی گرمی سے بچنے، اپنی مرضی کے مطابق درجہ حرارت سیٹ کرنے اور پسند کی روشنی کا اہتمام کرنے کی سہولت ہے۔
سعودی عرب اس سال اتوار سے شروع ہوئے حج کیلئے عازمین حج کیلئے مفت سلیپنگ کیپسول کی شروعات کی ہے۔ ایک فلاحی تنظیم ‘ھدیۃ الحاج’ نے حجاج کرام کے لیے ایک نئی سہولت مہیا کرائی ہے۔ تنظیم کی طرف سے حجاج اور معتمرین کے لیے 18 سے24 ‘سلیپنگ کیپسول’ موبائل کمرے تیار کرائے ہیں۔ حجاج کرام مناسک حج کی ادائی کے دوران انہیں مختصر وقت میں آرام کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
سماچار ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق یہ مفت سلیپنگ کیپوسور مکہ مکرمہ کے نزدیک مغربی شہر مینا میں ہوں گے۔ ہر پاڈ کی لمبائی تین میٹر سے کم و اونچائی ایک میٹر سے زیدہ ہے ۔ پاڈس میں حجاج اکرام اپنے کپڑے بدل سکتے ہیں ، غسل کر سکتے ہیں اور اپنے سامان و قیمتی چیزیں بھی رکھ سکتے ہیں۔ان سلیپنگ کیپسول کو ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ یا ایک دوسرے کے اوپر بھی رکھا جاسکتا ہے۔ اس میں چڑھنے کے لیے سیڑھی موجود ہے جو بالائی سلیپنگ روم تک پہنچا سکتی ہے۔
عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق ، ’ھدیۃ الحاج‘ کی طرف سے متعارف کرائے گئے’سلیپنگ کیپسول‘ کو ’ہوٹل گفٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تنظیم کا موسمی دفتر مشاعر مقدسہ میں ہے جو حجاج اور معتمرین کو دیگر کئی سروسز بھی فراہم کرتی ہے۔ تنظیم کی سرپرستی وزارت لیبر وسماجی بہود کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ بن احمد آل طاوی کرتے ہیں۔ ’سلیپنگ کیپسول‘ عازمین حج کے لیے حج کے موقع پر یہ اپنی نوعیت کی ایک منفرد سہولت ہے۔
تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل منصور العامر نے بتایا کہ عالمی سطح پر اس طرح کے موبائل سلیپنگ روم جاپان میں تیار کیے جاتے ہیں۔ بعض دوسرے ملکوں کے شہروں میں بھی یہ سہولت موجود ہے۔ ’ھدیۃ الحاج‘ کی طرف سے پہلی بار حجاج کرام کے لیے یہ سہولت حاصل کی گئی ہے تاکہ بہت زیادہ رش کے اوقات میں عازمین کو کچھ دیر آرام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا حجاج کرام کو یہ سہولت مکمل طورپر مفت میں فراہم کی جاتی ہے، تاہم جاپان سے اس کی درآمد پر ایک لاکھ یورو سے زاید کے اخراجات آئے ہیں۔
العامر کا کہنا تھا کہ فی الوقت روزانہ 60 حجاج کرام ان سلیپنگ رومز سے استفادہ کرسکتے ہیں مگر ان کمروں کی تعداد بڑھانے کے نتیجے میں ان سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
محدود وسائل والے عازمین حج کیلئے ایک حل ہے جو موقع پر ہوٹک بک کرانےکے قابل نہیں ہیں لیکن انہیں حج کے دوران فوری طور پر آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص تین گھنٹے تک پاڈس استعمال کر سکتا ہے۔ جب دوسر ے حاجی نماز کے وقت اٹھیں گے تو سلیپنگ کیپوسول دوسرے شخص کو سونپنے سے پہلے صفائی کی جائے گی۔(بشکریہ نیوز اردو 18 )
Comments are closed.