کربلا اور نجف میں کشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی ملین مارچ میں شرکت کرنے والے لوگوں کا شکریہ/:صحرائی

سرینگر (پی آر) : چیرمین تحریک حریت جموں کشمیر محمد اشرف صحرائی نے عراق میں اربعین کے موقع پر کربلا میںروضہ امام حسینؓ کے مقام پر عوامی ملین مارچ میں شریک عراق، ایران، لبنان، یمن، شام، نائجریا اور کشمیر کے ان لاکھوں لوگوں کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے کربلا اور نجف کے ملین مارچ میں متنازعہ جموں کشمیر کی سرزمین میں ہورہے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا اور جموں کشمیر کے مظلوم ومحکوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے Free Kashmirکے فلک شگاف نعرے لگائے۔ اربعین ملین مارچ 90کلومیٹر پر مشتمل کربلا اور نجف کے درمیان تاریخی مارچ حضرت امام حسینؓ کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

Comments are closed.