شہر خاص کے رعناواری علاقے میں شبانہ آگ کی واردات
خانیار کے ششگری محکمہ میں ماں باپ اور تین سالہ بچی زندہ جل گئے
سرینگر/07مارچ: شہر خاص کے خانیار علاقے میں دوران شب اُس وقت قیامت صغراء بپا ہوئی جب ایک رہائشی مکان میں آگ کی بھیانک واردات کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کی 3سالہ بچی زندہ جل کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ ان کی ایک اور بچی معجزاتی طور پر بچ گئی ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے کے افسران نے ہفتہ کے روز جائے ورادات پر پہنچ کر پانچ پانچ لاکھ روپے ایکس گریشاء رلیف دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر خاص کے خانیار علاقہ میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں شوہر بیوی اور ان کی تین سالہ بچی کی جلنے سے موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پائین شہر کے شیشگری محلہ خانیار میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب جاوید احمد نامی ایک شہری کے رہائشی مکان سے آگ کی لپٹیں دکھائی دیںاور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک رُخ اختیار کرکے پورے مکان کو فوری طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا مکان میں جاوید احمد اس کی اہلیہ اور صوفیہ اور ان کی تین سالہ بیٹی حفصہ سورہی تھی اس دوران وہ آگ کی پلٹوں کی تپش سے اگرچہ بیدار ہوئے تاہم انہیں باہر جانے کا موقع نہیں ملا اور دیکھتے ہی دیکھتے تینوں شدید جھلس گئے ۔ مقامی لوگوں اور فائر ایمرجنسی عملہ نے اگرچہ آگ پر قابوپانے کی بھرپور کوشش کی تاہم اس دوران تینوں بدنصیبوں کا 90فیصدی حصہ جھلس گیا تھا اس دوران اگرچہ مقامی لوگوں نے تینوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تاہم تینوں جانبرنہ ہوسکے ۔ بتایاجاتا ہے کہ جاوید احمد کی ایک اور لڑکی معجزاتی طور پر بچ گئی ۔ دریں اثناء آج سنیچر وار کو ایڈیشنل ڈی سی سرینگر محمد حنیف بلخی نے جائے واردات کا دورہ کرکے آگ کی واردات کی جگہ کا معائینہ کیا اس دوران انہوں نے مرنے والوں کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی ایکس گریشاء ریلیف منظور کرلی جبکہ آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت دی ۔ دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کی ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.