شہر سرینگر کے لالچوک ، کوٹھی باغ ہائر اسکنڈری اسکول اور ایکسچینج روڑ کے اردگر علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن کا آغاز

سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے کے راستے سیل کرکے کیسپر گاڑیوں کو تیاری کی حالت میں رکھا

سرینگر10ستمبر؍ جے کے این ایس ؍ سیکورٹی فورسز نے سہ پہر کے بعد لالچوک ، کوٹھی باغ ہائر اسکنڈری اسکول اور ایکسچینج روڑ کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کے خصوصی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق سہ پہر چار بجے کے بعد فوج ، پیرا ملٹری فورسز اور ایس او جی نے شہر سرینگر کے قلب لالچوک کے کوٹھی باغ ہائر اسکنڈری اسکول اور ایکسچینج روڑ کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ فوج کی کیسپر گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا جس دوران پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں کو سیل کیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز ایکسچینج روڑ کے اردگرد تعمیر شدہ عمارتوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کے بعد لالچوک اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی مکانوں اور ہوٹلوں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی جس دوران مکینوں اور شہریوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.