سردی کی شدت میں مزید اضافہ مطلع آبرآلود ، سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 6.0ڈگری سیلیس ریکارڈ

جمعہ تک موسم بہتر ہونے کا کوئی امکان نہیں

سرینگر/12نومبر: سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ بیچ بیچ میں بادلوں کی اوٹ سے سورج نکلا آیا اور ہلکی دھوپ کے دوران سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.0ڈگری سیلس ریکاڈ کیا گیا ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت منفی 1.0درج کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق وادی میں سوموار کی شام کے بعد جمہ کے رو ز تک ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے کی بارشیں ہوسکتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق آج سوموار کے روز شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ سردی میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملااور درجہ حرارت میں مزید گراوٹ آیا۔ اس دوران بادلوں کی اوٹ سے سورج بیچ بیچ میں نکل آیا اور ہلکی دھوپ نظر آئی ۔شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 6.0ڈگری سیلس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0ڈگری درج کیا گیا ہے ۔ وادی میں شدید سردی کی لہر جاری رہنے کے نتیجے میں لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ اس بیچ محکمہ موسمیات کی ایک اطلاع کے مطابق وادی میں سوموار کی شام سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ سوموار کے ساتھ ساتھ منگلوار ، بدھ وار اور جمعرات کو بھی میدانی علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری کا امکان ہے جس کے نتیجے میں وادی میں سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے

Comments are closed.