شوپیان : جنوبی ضلع شوپیان میں سڑک کے ایک حادثے میں فوج کے 16 پیرا کمانڈوز زخمی ہوئے ہیں .یہ حادثہ جمعہ کی شب پیش آیا ہے .
پولیس حکام نے بتایا کہ ایک نجی ٹرک میں 23 پیرا کمانڈوز سوار تھے ،جو بالپورہ بیس کیمپ کی طرف جارہی تھی ،جس دوراب کنی پورہ گائوں میں اس کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 16 فوجی اہلکار زخمی ہوئے.
زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں کئی شدید زخمیوں کو فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا .
Comments are closed.