پلوامہ::شنکر پورہ پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران تشدد بھڑک اُٹھا ، مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولوں کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔ دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آس پاس علاقوں کو پوری طرح سے سیل کرکے چار دائروں والی سیکورٹی تعینات کی گئی ہے۔
عسکریت پسندوں کی مو جودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور ٹاسک فورس نے مشترکہ طورپر شنکر پورہ پلوامہ کے گاﺅں کو محاصرے میں لے کر جونہی جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اس دوران مساجد کے لاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے گئے کہ لو گ گھروں سے باہر آئے۔
نوجوانوں کی کثیر تعداد یہاں تک کہ خواتین بھی سڑکوں پر نکل آئی اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے نہ صرف ٹیر گیس شلنگ کی گئی بلکہ کئی منٹوں تک ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ۔
فوج کی بھاری جمعیت نے علاقے کو پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کو گھروںمیں ہی رہنے کی تلقین کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپو ں کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق شنکر پورہ پلوامہ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران شر پسند عناصر نے پتھراو کیا جنہیں منتشر کرنے کیلئے اشک آور گیس کے گولے داغے گئے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ گاﺅں میں عسکریت پسند محصور ہے جنہیں مار گرانے کیلئے پیرا کمانڈوز کو بھی طلب کیا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک شنکر پورہ پلوامہ میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (بشکریہ یو پی آئی)
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.