شمالی کشمیر میں جنگجوئوں اور فوج کا آمنا سامنا

بارہمولہ : شمالی ضلع بارہمولہ کے کیری پٹن میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان جمعرات کی صبح آمنا سامنا ہونے کی اطلاعات ہیں .

بتایا جاتا ہے کہ تلاشی کارروائی کے دوران طرفین کے مابین آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ..خبررساں ادارے جی این ایس کے مطابق کیری میں جنگجوئوں اور فوج وفورسز کے درمیان معرکہ آرائی شروع ہوئی، جو جاری ہے.

رپورٹ کے مطابق 29 آر آر ،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے آتھورہ کیری بارہمولہ علاقے کا محاصرہ کرکے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ، تلاشی کارروائی کے دوران یہاں موجود جنگجوئوں نے فورسز پر فائرنگ کی جوابی کارروائی کے دوران طرفین کے مابین جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا .

جی این ایس کے مطابق ایس ایس پی بارہمولہ امتیاز حسین نے جھڑپ کی تصدیق کی اور کہا کہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں دی جائیں گی .

Comments are closed.