پٹن کے ہانجی ویرہ اور شوپیاں کے کٹی پورہ گاﺅں میں پہرے
سرینگر: پہاڑی ضلع شوپیں کے کٹی پورہ اور شمالی کشمیر کے ہانجی ویرہ پٹن میں سیکورتی فورسز نے بڑے پیمانے پر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق 29آر آر ، ایس او جی پٹن نے مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد ہانجی ویری پٹن علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ہانجی ویرہ اور اُس کے ملحقہ گاﺅں کو پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
معلوم ہوا ہے کہ سلامتی عملے نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں ہی رہے ۔ نمائندے کے مطابق گھر گھر تلاشی کے روان مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے ہیں۔ ادھر 34آر آر ، ایس او جی شوپیاں نے کٹی پورہ گاﺅں کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی ۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شوپیاں کے کٹی پورہ گاﺅں ک پوری طرح سے سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا ہے جس دورا مکینوں سے پوچھ تاچھ کی جار ہی ہے۔ دفاعی ذرائع نے ہانجی ویرہ پتن اور کٹی پورہ شوپیاں علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عسکری پسندوں کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سرگرم جنگجوﺅں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن آل آوٹ شروع کیا گیاہے۔ آخری اطلاعات موصو ل ہونے تک تلاشی آپریشن جاری تھا۔مزید تفصیلات کا انتظار
Comments are closed.