شام کے لاتکیہ میں میزائل سے حملہ
دمشق، شام کے ساحلی شہر لاتكيہ میں کئی مقامات پر پیر کو میزائل داغے گئے، لیکن ان میزائلوں کو ہوائی سیکورٹی کے ذریعے بلاک کر کے مار گرایا گیا۔
یہ اطلاع شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے دی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ میزائل لاتکیہ میں اسٹیٹ ٹیکنیکل انڈسٹریز انسٹی ٹیوٹ کوہدف بناکر داغے گئے تھے۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل پایا ہے کہ ان میزائل کو کس نے داغا تھا۔
ثناء نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے کہا’’فضائی دفاعی سسٹم نے سمندر کی جانب سے لاتکیہ شہر کی طرف آنے والے دشمنوں کے میزائل کا سامنا کیا اور ان میں سے کئی کو روک دیاگیا‘‘۔
شام کی انسانی حقوق کی تنظیم اور برطانیہ میں واقع ایک جنگ نگرانی تنظیم نے بتایا کہ شام کے کنٹرول والے مغربی شہر میں زبردست دھماکے ہوئے۔
میزائل سے لاتکیہ کے مشرقی بیرونی علاقے میں واقع اسٹیٹ ٹیکنیکل انڈسٹریز آرگنائزیشن انسٹی ٹیوٹ کے گولہ بارود کے ذخائر کو نشانہ بنایاگیا۔ (رائٹر)
Comments are closed.